فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 65 کے رہنما محمد سلیم طاہر کے والد محترم حاجی جان محمد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن پی پی 65 کے رہنما محمد سلیم طاہر اور محمد امین کے والد محترم حاجی جان محمد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)، ان کی نماز جنازہ حاجی آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی۔

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم میاں کاشف محمود، سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، صاحبزادہ ظہور الحسن، صوفی لیاقت علی، محمد بوٹا گجر، و دیگر قائدین نے محمد طاہر سلیم سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور فلاح وبہبود میں بسر کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top