کوئٹہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت کمال خان بنگلزئی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خالد اعجاز گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر خواجہ ساجد، حاجی طاہر محمود، حاجی ادریس، حاجی قلندر خان، عبدالرشید، ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT)، جناب محمد اقبال (ضلعی صدر PAT)، اورنگ زیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن)، عبدالمجید (ضلعی ناظم ویلفیئر)، کمال خان بنگلزئی (ضلعی ناظم دعوت و تربیت) اور جناب صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top