آئرلینڈ: عدنان سہیل کا تنظیمی و تحریکی دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینجر عدنان سہیل نے مورخہ 20 فروری 2014 کو آئرلینڈ کا تنظیمی وتحریکی دورہ کیا۔ عدنان سہیل اپنے ایک روزہ تنظیمی دورہ پر ڈبلن ایئرپورٹ پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدرفرخ وسیم بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عدنان سہیل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں MWF کے پلیٹ فارم سے مڈل ایسٹ اور افریقہ کے ممالک میں جاری منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افریقہ کے قحط زدہ ممالک میں خوراک، پانی اور ادویات کے منصوبہ جات پر جاری ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ اور بنی نوع انسانی کے لئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ میٹنگ کے اختتام پر عدنان سہیل نے رفقاء کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔

رفقاء سے میٹنگ کے بعد عدنان سہیل منہاج القرآن کے ایک وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ گئے جہاں سفارتخانہ کے عملہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔آئرلینڈ میں ایرانی سفیر سے ملاقات میں انہیں شیخ الاسلام کا قرآن مجید کا ترجمہ عرفان القرآن پیش کیا اور منہاج القرآن کی پوری دنیا مین امن عالم کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات بیان کیں۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کی طرف سے عدنان سہیل کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top