سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں کا حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر اظہار افسوس

22 فروری 2014 کو منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے رہنماؤں نے ARY کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کے قائم کردہ QTV کی وجہ سے مغربی دنیا میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی گھرانوں اور خصوصی طور پر نئی نسل کی زندگیاں سنوری ہیں۔منہاج القرآن سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہو گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 28 فروری 2014 برو زجمعۃ المبارک حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب کے لئے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پر قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا جائے گا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top