ڈاکٹر طاہر القادری کی ایران کے شہر قم میں آیت اللہ محسن الاراقی سے ملاقات
جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ ایران نہایت اہمیت کا حامل ہے
حکومت ایران کے ممتاز آیت اللہ محسن الاراقی نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تہران ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایران کے بہت سے ممتاز آیت اللہ کی طرف سے کئی برسوں سے دعوت دی جا رہی تھی۔ ایران کی معتبر علمی شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عالم اسلام کا فخر قرار دیا۔ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ ایران نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ آیت اللہ محسن الاراقی سے ڈاکٹر طاہر القادری کی باقاعدہ ملاقات قم میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قم میں ہونیوالی ملاقاتوں میں دیگرآیت اللہ جن میں آیت اللہ لطف اللہ صافی گولپے گانی بھی شامل تھے جنہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے مل کر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قم کی جامعہ اسلامک ریسرچ کے سربراہ معتبر آیت اللہ ڈاکٹر مصباح لیزدی سے بھی ملاقات کی۔
تبصرہ