رحیم یار خان: ایم ایس ایم مڈ درباری کے زیراہتمام ویڈیو پروگرام

نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر کی خصوصی شرکت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیر اہتمام مڈ درباری میں ویڈیو پروگرام منعقد ہوا جس میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بیدارئ شعور سنایا گیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نائب صدر رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی، ضلعی کوآرڈینیٹر معین الدین، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد فہیم مصطفوی، ناظم منہاج القرآن رحیم یار خان محمد شفیق قادری ان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔

قائد انقلاب کے پیغام کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی، طلبہ نے تحریک اور قائد تحریک سے متعلق سوالا ت کیے جس کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ نشست کے بعد کثیر طلبہ نے ایم ایس ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے رضی طاہر نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے پاکستان اشرافیہ کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ مقتدر طبقے نے ہمیشہ قومی مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے طلبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top