لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ٹریننگ ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی تربیت کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ کی پہلی ورکشاپ یونین کونسل 99 میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں مصطفی آباد یونٹ کے کارکنان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد محترم محمد اکرم ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل 99 نے کیا جبکہ ٹاؤن کی طرف سے طیب خان رند صدر تحریک، نیاز احمد فاروقی نائب صدر تحریک اور مقرب سلطان ناظم تحریک نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز صحیفہ انقلاب کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ تشریف لائے ہوئے کارکنان نے حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقدیت پیش کیا۔ جس کے بعد کارکنان کو "دی لیڈر" ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
طیب خاں رند صدر تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی نے کارکنان کو موٹیویشنل بریفنگ دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ہمیں وطن عزیز کی فکری وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عوام کو شعور دینا ہوگا۔ عوام تک قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانا ہوگا۔ ہمیں عوام کو سمجھانا ہوگا کہ بچوں سمیت خودکشی کرنے والی ماں یہ حرکت بڑی خوشی سے نہیں کرتی، بچے فروخت کرنے پر آمادہ ہونے والا والد اولاد سے کم محبت نہیں کرتا۔ ہمیں ان مجبور اور محکوم لوگوں کے درد کو محسوس کرنا ہوگا۔ ان کو مجبور کر دینے والے حالات کو سمجھنا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top