دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

دولتالہ(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری منیر حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ شیخ الاسلام کی شخصیت ایک انسائیکلوپیڈیا کی حثییت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور استحصال زدہ طبقات کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی جنگ اسوقت تک جاری رہے گی جب تک غریبوں کے حقوق سرمایہ داروں، لٹیروں اور جاگیر داروں سے چھین کر ان میں بانٹ نہیں دیے جاتے۔ بہت جلد ڈاکٹر طاہر لقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب پاکستان کی دھرتی پر آنیوالا ہے۔ قائد کی سالگرہ کا دن ہمارے لئے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ ہمارا جینا مرنا مصطفوی انقلاب کیلئے ہے۔

تقریب سے چوہدری جاوید اقبال صدر پاکستان عوامی تحریک، چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن، علامہ محمد نورآصف مسکین اور محمود الحق قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے راہنماوں اور رفقاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top