پتوکی: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے ناظم تنویر حسین کی زیرقیادت تحریک منہاج القرآن کے وفدنے کوٹ چترسنگھ کا تنظیمی دورہ کیا۔ تنویر حسین نے اجلاس میں شریک ہونے والے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹرطاہرالقادری کا پیغام دیا اور کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی آواز بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت تک حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہے جس وقت تک پاکستان کے موجودہ استحصالی کرپٹ انتخابی نظام کوبدلا نہیں جاتا۔ پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عوام پاکستان کو ان حالات میں ڈاکٹرطاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت میں شامل ہو کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کرآنا ہوگی تاکہ ملک میں ہرقسم کی ناانصافی کا مکمل خاتمہ کیاجاسکے۔

آخرمیں کوٹ چترسنگھ میں تحریک منہاج القرآن کے یونٹ کا قیام عمل آیا، جس کے مطابق محمد یوسف فریدی ناظم، محمد شریف نائب ناظم، قاری خالد حسین فریدی ناظم دعوت، محمد لطیف ناظم مالیات، محمد اقبال ناظم ویلفیئر، غلام مصطفیٰ فریدی ناظم ممبر شپ اور محمد اقبال جٹ ناظم نشر واشاعت نامزد ہوئے۔ تمام عہدیداران نے کہا کہ وہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے اور قائد تحریک کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے وفد میں رانا محمد فیاض طور ایڈووکیٹ نائب صدر عوامی تحریک، ڈاکٹر محمد اشرف فریدی ناظم ممبر شپ، ڈاکٹر محمد اکبر قادری صدر یوتھ لیگ اور محمد زبیر قادری جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top