پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری پچھلے 20 سالوں سے فرسودہ نظام کی حقیقت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ شمریز اعوان

مورخہ: 02 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان نے جمشید دستی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید دستی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری پچھلے 20 سالوں سے اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کی حقیقت سے آگاہ کر رہے ہیں، اس نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے لئے 23 دسمبر 2012 مینار پاکستان لاہور سے شروع ہونے والی تحریک، پھر 14 سے 17 جنوری 2013 اسلام آباد کا دھرنا بھی اسی کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے تھا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو نظام کی تبدیلی کے لئے جگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی نے کوئی نئی بات نہیں کی یہ سب خرافات پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجزمیں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ نااہل ہیں۔ جب تک یہ نظام ہے اسی طرح کی خرافات موجود رہیں گی۔ پاکستان عوامی تحریک کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔ کرپٹ نظام تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ عوام انقلاب کی تیاری کریں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر گھروں سے نکل آئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top