ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے اسلام آباد کچہری میں بم دھماکے کی شدید مذمت

مورخہ: 03 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والی سفاکانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے۔ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا اجیرن کررکھا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مذاکرات کے نام پر بھی ڈھونگ رچایا گیا۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top