دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

دولتالہ (نامہ نگار) لانگ مارچ کر کے انتخابی اصلاحات کیلئے آواز بلند کی تھی مگر اب مصطفوی انقلاب کیلئے آخری معرکہ ہو گا۔ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ اب گھروں میں بیٹھنے کی بجائے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کال پر باہر نکلنا ہو گا۔ ایک کروڑ انقلابی جانثاران کا ریلا 2 فیصد کرپٹ ایلیٹ کلاس کو بہا لے جائیگا۔ آئین پاکستان کی حقیقی بالادستی کیلئے لانگ مارچ کے ذریعے جنگ لڑی اب مصطفوی انقلاب کے لئے آخری معرکہ ہونے جارہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اب ریاست پاکستان کو بچانے کیلئے اب آخری امید ہیں وہ نہ صرف ریاست کو بچائیں گے بلکہ عوام کو باعزت اور روشن مستقبل بھی دیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد روز اول سے لیکر آخر تک مصطفوی انقلاب ہے۔ تحریک کی تیس سالہ جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار احمد نواز انجم مرکزی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے چوہدری محمد جمیل امیر منہاج ایشین کونسل، انار خان گوندل ضلعی امیر، محمودالحق قریشی، قاری منیر حسین قادری، چوہدری محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کی ایگزیکٹو کونسل، یونین کونسلز اور یونٹ کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top