اسلام آباد: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی نیشنل انٹرفیتھ کونسل کے اجلاس میں شرکت

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

نیشنل انٹرفیتھ کونسل اسلام آباد کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن نے بین المذاہب مکالمہ میں شرکت کی۔ اس نشست میں جرمن سکالر ڈاکٹر تھامس، سکھ رہنما ہیڈ گرنتھی ننکانہ صاحب گورد وارہ سردار گیانی جنم سنگھ، نیشنل پیس اینڈ انٹرفیتھ پارٹی کے صدر ریورنڈ چمن سردار، پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل ڈاکٹر منوہر چاند، بہائی فیتھ کے رہنما نائیک نچوری نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن کے لئے باہمی اشتراک سے جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پر سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز میں قیام امن اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تمام مثبت کاوشوں کی بھرپور طریقہ سے حمایت کرتے ہیں۔ ہم شیخ الاسلام کی قیادت میں عالمی سطح پر قیام امن، مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی اور معاشروں کو تہذیبی تصادم سے بچانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ہم معاشرے کو انسانی اقدار سے روشناس کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں اور یہی اسلام کا عالمگیر پیغام ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top