منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد امدادی سرگرمیوں کیلئے تھر پارکر روانہ

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

ابتدائی مرحلے میں 500 خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیا جائے گا
متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد امدادی سرگرمیوں کیلئے تھر پارکر روانہ ہو گیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹر MWF سید امجد علی شاہ نے وفد تشکیل دیا جو تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی تقسیم کو یقینی بنائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عین الحق کی قیادت میں 3 رکنی وفد تحریک منہاج القرآن سندھ کے قائدین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 500 خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیا جائے گا جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں فی خاندان شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔ مرکزی وفد میں ناظم تنظیمات رفیق نجم اور عبد الحفیظ چودھری شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top