ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا قاری غلام رسول کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قاری غلام رسول کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عالمی شہرت یافتہ خوش الحان قاری تھے، دنیا بھر میں حسن قرات کی محافل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے تھے۔ قرآن کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے سوگواران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تبصرہ