ملکی حالات کو ٹھیک کرنا نااہل سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں۔ چودھری افضل گجر

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان نمازانقلاب کی تیاری کے لئے دن رات ڈاکٹر طاہرالقادری کاپیغام پہنچانے کے لئے سرگرداں ہیں۔ کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا۔ ریاست بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ دہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے نام نہاد حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں واہگہ ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، ثناء اللہ اورحاجی اسحق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقاد ری انقلاب کی اذان دے چکے ہیں۔ انقلاب کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملکی حالات جتنے نازک ہوچکے ہیں کہ کسی بھی وقت انقلاب کی کال آئے گی اور پوری قوم کرپٹ نظام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے اٹھ کھڑی ہو گی۔ ملکی حالات کو ٹھیک کرنا نااہل سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں وہ نہ صرف ریاست کو بچائیں گے بلکہ عوام کو باعزت اور خوشحال مستقبل بھی دیں گے۔ ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ ‘‘ کے عزم کو ہر پاکستانی اپنا یقین بنا لے تو انقلاب اس دھرتی کا مقدر بن جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جماعت انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ایک کروڑ عوام کا ریفرنڈم 2فی صد کرپٹ ایلیٹ کی سیاسی موت بننے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی حقیقی بالا دستی کی جنگ لانگ مارچ کرکے لڑی اب عوامی انقلاب لاکر ایسے نظام کے تحت الیکشن کرائیں گے جو عوام کے حقیقی نمائندوں کی پارلیمنٹ تشکیل دے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top