منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 10-A راولپنڈی کی تنظیم نو

مورخہ: 06 مارچ 2014ء

(6 مارچ 2014) منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 10-A راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس باجی نورین ریاست کے گھر الہ آباد، پشاور روڑ منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر محترمہ گل رعنا نے کی، جبکہ ویمن لیگ کی دیگر عہدیداران کے علاوہ پی پی حلقہ سے بھی خواتین نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز کلام الٰہی کی تلاوت سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت بحضور سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

محترمہ نورین ریاست نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر محترمہ گل رعنا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی نوکری سب سے اعلیٰ نوکری ہے۔ یہی وہ نوکری ہے جیسے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی کیا اور ہمیں اللہ نے شیخ الاسلام کے صدقے اس نوکری کے لئے چن لیا۔ اسی نوکری میں دین و دنیا کی فلاح ہے ہمیں جس طرح کی نوکری ملی ہے اسے نبھانے کے لئے محنت بھی کرنا ہو گی تا کہ ہم سرخرو ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ملک پاکستان کو اللہ نے بہت وسائل سے مالا مال کیا ہے مگر اسے نااہل حکمران اور کرپشن کھا گئی۔ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ یہاں حکمرانوں کی ڈکشنری میں میرٹ نام کا کوئی لفظ سرے سے ہے ہی نہیں۔ ملک تباہ ہو رہا ہے اور ان کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں شیخ الاسلام کے ساتھ ملک بچانے والی اس عظیم جماعت انقلاب میں شامل ہونا ہے جس سے اس ملک سے کرپشن اور نا اہل حکمرانی کے بادل چھٹ جائیں گے اور مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

بعد ازاں مشاورت اور اتفاق رائے سے تنظیم نو کی گئی۔ جس میں

  • صدر
    صابرہ رحمان
     
  • ناظمہ
    نورین ریاست
     
  • ناظمہ دعوت
    ناظمہ مقصود
     
  • ناظمہ تربیت
    رخسانہ شبیر
     
  • ناظمہ مالیات
    فرزانہ میر
     
  • ناظمہ نشرواشاعت
    سلمہ منظور

اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ : ناظمہ نشرواشاعت ساحرہ سعید الحسن)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top