جاپان: جامعہ مسجد محمدیہ معصومیہ (ایساساکی) میں سیرت ومیلاد مصطفی کانفرنس

منہاج القرآں انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2104 کو جاپان کی تاریخی مسجد ایساساکی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انتظام کیا گیا جس کی صدارت علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کی۔ جاپان بھر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوق در جوق شرکت کی۔ چیبا کین،اباراکی کین، گماکین،ٹوکیو، توچکی اور یاشیو سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

قاری علی حسن کی تلاوت قرآن سے محفل کاآغاز ہوا،علامہ طاہر جمال، شیر مصطفائی، شہزاد بہلم، ثاقتب الرحمن اور دیگر نعت خوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔عبدالحفیظ نے محفل کی نقابت کی۔مفتی محمد رضوان خطیب غوثیہ مسجد یاشیو نے میلاد مصطفی اور وسیلے پر مختصر خطاب کیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام ومرتبہ پر انتہائی مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سرکاردوعالم کی سیرت کائنات کے لئے اسوہ کامل ہے اور آپ کا مقام ومرتبہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ شکیل ثانی نے تمام مہمانوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن میں حسین احمد خان، حافظ مہر شمس،شہزاد بہلم، حافظ ایوب، رانا محمد اکرم، محمد رفیع، چودھری شاہد رضا، راشد محمد خان، محبوب نجمی شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی اور کامیابی وکامرانی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top