ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 14 مارچ 2014ء

شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
دہشت گردانہ کارروائیوں کا تسلسل ملکی معیشت و سلامتی دونوں کیلئے خطرناک ہے
دہشت گرد ی عروج پر ہے اور اسکے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ مگر افسوس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے نہ ہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ سنجیدہ پلاننگ۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب معاشرے کو خون میں نہلانے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری تھی مگر کرپٹ نظام کے تحت تشکیل پانے والی حکومت نے 10ماہ میں دہشت گردی کے خلاف ایک بھی قانون منظور نہیں کیا۔ حکمران محض مذاکرات کا ڈرامہ لگا کر عوام کی توجہ دیگر مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل طورپر مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کرے۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا یہی واحد راستہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top