آسٹریا: منہاج القرآن مرکز (ویانا) میں سلیمان صدیق کے والد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق کے والد محترم گزشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج سنٹر ویانا میں 16 مارچ بروز اتوارشام پانچ بجے قرآن خوانی کا انعقاد مرحوم کے بیٹے سلیمان صدیق کی جانب سے کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نماز مغرب کے بعد ختم شریف سے پہلے محفل نعت کا آغاز حافظ طاہر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں یورپ کے معروف نعت خواں شہر یارخان، حاجی اکبر علی، محمد خلیل، حاجی آفاق اکبر، عمران مغل، ودیگر شامل تھے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آسٹریا کے صدر نعیم رضا قادری نے ادا کئے۔ ختم شریف کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتمائی دعا کی گی اور اجتمائی دعائیہ کلمات میں مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل اور اُمت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی۔
آخر میں سلیمان صدیق سے حاضرین نے اُن کے والد کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کیا۔سلیمان صدیق نے تمام حاضرین کا اُن والد مرحوم کے ختم شریف اور قرآن خوانی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: محمد اکرم باجوہ
تبصرہ