فرانس: چودھری محمد طارق (صدرMPIC) کے والد کی وفات اور مرکزی وفد کی جنازہ میں شرکت

مورخہ: 18 مارچ 2014ء

پیرس( راؤ خلیل احمد) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی رکن اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر چودھری محمد طارق کے والد مورخہ 16مارچ 2014 کو بوجہ علالت سیالکوٹ،پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے چودھری محمد طارق سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مرکز سے چار رکنی وفد صفدر عباس (سیکرٹری ویلفیئرDFA)،علامہ غلام ربانی تیمور(نائب ناظم لاہور) نے سیالکوٹ چودھری محمد طارق کے جنازہ میں شرکت کی۔شیخ زاہد فیاض نے چودھری محمد طارق سے ان کے ولد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرکزی قائدین کے جذبات سے آگاہ کیا۔دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل سیالکوٹ کے عہدیداران، رفقاء اور وابستگان نے راشد باجوہ کی قیادت میں بھی جنازہ میں شرکت کی جبکہ گردونواح سے بھی تنظیمی احباب کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top