امن کانفرنس کی شاندار کامیابی پر کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

مورخہ: 18 مارچ 2014ء

ظلم کا نظام بدلنے کے لئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں

اسلام آباد ( )17 مارچ 2014ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ‘‘امن کانفرنس’’  کے کامیاب انعقاد پر کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امن عالم اور اتحاد امت کی داعی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے تحت امن کانفرنس کی شاندار کامیابی کارکنان کی شب و روز محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں تحریک کے کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں امن،  محبت، بردباری، بھائی چارے کا پیغام عام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کاخاتمہ پاکستان میں قیام امن کی ضمانت ہے۔ جب تک دہشت گردی کے بت کو پاش پاش نہیں کیاجاتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کی تیاریاں جاری ہیں،  بہت جلد کروڑوں عوام نکلیں گے اور ملک کا نظام بدل کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ظلم کا نظام بدلنے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں۔ 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top