پاکپتن شریف: پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی

مورخہ: 18 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام لاقانونیت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں مرد وخواتین، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے کی۔ دیگر قائدین میں فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، تنویر اعظم سندھو ناظم تنظیمات ساہیوال ڈویژن، محمد لطیف مدنی ناظم دعوت ساہیوال ڈویژن، سید ابوداؤد شاہ بخاری امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن، الحاج رانا منظور علی سر پرست ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف، میاں محمد شریف سسل صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف، رانا غلام مصطفی فریدی ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن اور محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ ناظم تحصیل پاکپتن شامل تھے۔

ریلی الحمراء چوک سے شروع ہوئی براستہ نگینہ چوک، ٹاؤن ہال سے ہوتی ہوئی دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر پہنچی۔ قائدین نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ بڑھتی ہوئی لا قانونیت، بے روزگاری، مہنگائی، اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ خواتین کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے اداروں کو فراڈ نجکاری کے ذریعے لوٹ سیل پر نہیں لگنے دیں گے، جب تک نظام نہیں بدلے گا ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی، قائد انقلاب نے انقلاب کیلئے اذان دے دی ہے اب کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل لوگ جب نکلیں گے تو ان شاء اللہ وہ صبح انقلاب کا دن ہو گا اور انقلاب اس قوم کا مقدر ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top