افواج پاکستان کو شام بھیج کر ملکی غیرت کا سودا نہ کیا جائے۔ عمر ریاض عباسی

مورخہ: 19 مارچ 2014ء

حکومت ملک کی خود مختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے کی تیاری کر چکی ہے
دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کروا کے دہشت گردی کے لئے دوسرے ممالک بھیجا گیا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو شام بھیج کر ملکی غیرت کا سودا نہ کیاجائے۔ حکومت ملک کی خود مختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے کی تیاری کر چکی ہے۔ پیسوں کے لئے غیروں کی خواہشات کا پاکستان کو شکار نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان اور افواج پاکستان پر کسی قسم کا دھبہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ حکومت ایسی سوچ سے بھی باز رہے ورنہ سخت ناقابل تلافی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ کسی حکمران کو ذاتی احسانات کے بدلے کے طور پر ملک کی سالمیت بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ افواج پاکستان عالم اسلام کا فخر ہیں ان کا غیر جانبدارانہ کردار ہمیشہ رہا ہے اور برقرار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ دوسرے ملکوں کی ڈکٹیشن پر چلایا جاتا رہا ہے جس کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک حکومت کی ناقص پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، بہت جلد عوامی ریلہ آئے گا اور کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو سمندر برد کرکے عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کروا کے شام بھیجا گیا، اپنے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کی بات کرنے والے دوسرے مسلمان ممالک میں دہشت گردی کا بیج بو رہے ہیں۔ عالم اسلام کے ممالک اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی رائے اس حوالے سے تقسیم ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان مصالحانہ اور امن کی بحالی کیلئے کردار ادا نہیں کر سکتا تو کم از کم اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کو تو بحال رکھے۔ اپنے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کی باتیں کرنا اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کی حکومتی منطق ناقابل فہم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top