اسلام آباد: فیڈرل منہاجینز فورم کا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ تعارفی نشست کا انعقاد
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود منہاجینز کے نمائندہ فورم فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام اسلام آباد ہوٹل میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، بعد ازاں قاری انصر علی قادری اور ظل حسین قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں مختلف ساتھیوں نے فورم کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں جن میں ڈاکٹر اختر عابد، عمر ریاض عباسی، محمد علی جوہر، حافظ آفتاب احمد، عبدالشکور قادری، اعجاز خان سدوزئی، گل مست خان، سردار نجم الثاقب، محمد توقیر، محمد حنیف قادری، شمریز اعوان، سید ذوالفقار حسین شاہ، ساجد حسین، قیصر مسعود عباسی، محسن عباسی، حیدر علی بخاری اور طاہر محمود اعوان شامل تھے۔
سیشن کے دوسرے حصے میں مہان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تشریف لائے۔ تمام ساتھیوں نے پرجوش طریقے سے آپ کا استقبال کیا اور FMF کے اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر راشد مسعود کلیامی (سرپرست FMF) نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ ساتھ فیڈرل منہاجینز فورم کے قیام سال 2011ء سے ابتک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تمام ساتھیوں نے مہمان خصوصی کو اپنا تعارف کروایا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل منہاجینز فورم کا قیام خوش آئند ہے۔ منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اچھی صحبت اور سنگت کا فیض طالب علم پر عمر بھر رہتا ہے۔ وقت آنے پر منہاجینز ہی انقلاب کا ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔ آپ نے مزید کہا کہ اس وقت پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں منہاج یونیورسٹی اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
FMF کی طرف سے عمر ریاض عباسی کو الیکٹرانک میڈیا میں شاندار خدمات پر حسن کارکردگی کی شیلڈ دی گئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔ اجلاس میں شریک دیگر منہاجینز میں محمد جاوید القادری، حافظ محمد احسان، مخدوم ایم نیاز انقلابی ایڈوکیٹ، محمد سلیم شہزاد، حافظ محمد اکرام، محمد امجد خان، شفیق احمد اعوان، شیخ شہان احمد،محمد نوید، شفیق الرحمن، راجہ زاہد خان، محمد رضوان، محمد افضال بٹ، عاصم سعید قادری، عادل سفیان، شاہد نواز، اعجاز احمد خان، حافظ محمد عارف، محمد ایوب عباسی اور شاہد عظیم شامل تھے۔ اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد حفیظ کیانی (سیکرٹری FMF) نے سر انجام دیئے۔
تبصرہ