آسٹریا: منہاج القرآن کی کثیر المذاہب اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی

مورخہ: 15 مارچ 2014ء

ِ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی صوبائی حکومت کے تحت آسٹرین سوسائٹی میں مختلف مذاہب کے درمیان باہم رواداری و ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی حکومت کے نمائندگان نے بطور نگران شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سرپرست حاجی خواجہ محمد نسیم کی ہدایت پر محمد نعیم رضا اور عمیر الطاف نے شرکت کی اور آسٹریا میں مقیم پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری دنیا بھرمیں انتہاپسندی و دہشت گردی کا قلع قمع کرکے عالمی امن و اخوت کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل ہیں۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی استحکام کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جون میں ضلعی سطح پر ایک’’ امن میلہ ‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں آسٹرین نو مسلم، رومن کیتھولک چرچ، بدھ مت کے علاوہ بنگلہ دیش اور ترکی کمیونٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top