شیخ الاسلام کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 22 مارچ 2014ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کی والدہ محترمہ کمالیہ میں انتقال کر گئیں (إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)، ان کی نماز جنازہ آج (مورخہ 22 مارچ، 2:00 بجے دوپہر) چک 54/2 کمالیہ میں ادا کی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک پرہیزگار اور متقی خاتون تھیں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض اور دیگر قائدین تحریک نے جی ایم ملک سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

رابطہ: 0300.946.3053

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top