جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی

مورخہ: 24 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی نکالی گئی جس میں سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی جادہ چوک سے شروع ہوئی اور اقبال لائبریری روڈ سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں یوتھ ونگ نے بھی بھرپور شرکت کی اور انتظامی امور بھی سنبھالے۔ اس موقع پر جناب غلام حیدر ایڈووکیٹ، رہنما پاکستان عوامی تحریک جہلم پروفیسر سلیم احمد چوہدری اور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنانے کیلئے جب قرارداد پیش کی اور وہ منظور ہوئی تو اس کا مقصد عوام کو یکساں حقوق اور انصاف کی فراہمی کیساتھ اپنے ملک میں ہر سہولت میسر کرنا تھا۔ لیکن آج بد قسمتی سے ملک پر 67 سالوں سے قابض جاگیر دار اور سرمایہ داروں نے اِس ملک اور عوام کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ عوام نے جیسے قائد اعظم کا ساتھ دے پاکستان بنایا تھا آج ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے کر ملک کو بچا لیں ورنہ ہماری نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ریلی کے اختتام پر قاضی نصیر احمد نقشبندی نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top