ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بشارت عزیز جسپال

مورخہ: 25 مارچ 2014ء

تعلیمی انقلاب اور شعور کی بیداری کے بغیر ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی
ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ تعلیمی انقلاب اور شعور کی بیداری کے بغیر ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ بیرونی طاقتوں سے قرض لینا اور انکی پالیسیوں کا آلہ کار بننا ملکی مسائل کا حل نہیں ہے۔ بھیک کے کشکول کو توڑ کر ہی ہم اپنی خودداری اور سلامتی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ وطن عزیز کے حصول کے بعد ملک نا اہل لیڈروں کے ہاتھ آ گیا جس کی وجہ سے 67 سال گزرنے کے باوجود پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا۔ تحفظ پاکستان کے لیے ملک کو اہل و مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے عہدیداران کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر شعیب طاہر، عتیق الرحمن، حافظ وقار قادری اور شہزاد قادری بھی موجود تھے۔ بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے۔ ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام پاکستان عوامی تحریک کی کال پرگھروں سے نکلیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی پر امن انقلابی جدوجہد ان شاء اللہ سبز انقلاب بپا کرے گی اور کروڑوں عوام کی طاقت سے ہمہ گیر انقلاب ضرور آئے گا۔ قوم کے نوجوانوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا آج نوجوانوں کو ہی ملک بچانے کیلئے آگے آنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top