سپین: منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو، نئے عہدیداران کو ذمہ داریاں دے دی گئیں
16 مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج یوتھ لیگ سپین کی ٹیم کی تکمیل کے لئے حسنات مصطفی ہاشمی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاورت کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے وابستہ نوجوانوں کو مختلف تنظیمی و انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور ورکنگ پلان مرتب کیا گیا۔
خصوصی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد مشارب اور محمد تنزیر الرحمان نے حاصل کی، منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفوی اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عمران نے اجلاس میں موجود نوجوانوں کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے قیام کا مقصد اور تحریک منہاج القرآن کے اھداف کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا جس کے بعد طویل مشاورت کے نتیجہ میں تنظیمی سال 2014/2015 کے لئے منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم تشکیل پائی جس کے مطابق صدر حسنات مصطفی ہاشمی (صدر)، خرم شبیر قادری (سنیئر نائب صدر)، اصفہان لیاقت (نائب صدر اول)، واجد قریشی (نائب صدر دوم)، حافظ محمد عمران (سیکرٹری جنرل)، محمد تنزیر الرحمان (نائب ناظم)، علی اصغر (نائب ناظم)، عماد خان (نائب ناظم)، محمد فاروق (ناظم دعوت)، محمد عمر (نائب ناظم دعوت)، آصف ملک (ناظم میڈیا)، محمد کاشف شوکت (ناظم اسپورٹس)، وقار سکندر (ناظم ساؤنڈ سسٹم کمیٹی)، علی احمد کرد اور حسن طاہر (سوشل میڈیا ٹیم )، ملک عثمان، محمد مشارب اور کامران قریشی (پیس اینڈ انٹی گریشن ٹیم) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی باڈی کی تنظیم نو کے دوران منہاج یوتھ لیگ سپین کے 4 ممبران بلال یوسف، احسن جاوید خان، محمد عتیق قادری اور محمد وقاص راجہ کو مرکزی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ نے حسنات مصطفی کو صدر اور حافظ محمد عمران کو سیکرٹری جنرل مقرر کرتے ہوئے انہیں یوتھ کی ٹیم مکمل کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
رپورٹ: محمد وقاص راجہ
تبصرہ