دولتالہ: شان سیدنا غوث الاعظم کانفرنس

مورخہ: 26 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن اور تحریک فکر اسلام رئیاں گورسیاں حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام پیران پیر سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی شان میں عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ سید ساجد سلطان علی شاہ دارالعلوم بھنگالی شریف نے کی، جبکہ حاجی لیاقت علی رہنما تحریک منہاج القرآن نے تقریب کی سرپرستی کی۔ اس موقع پر علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شان ولایت اور حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے اوصاف وکمالات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ مہمانان گرامی میں محمودالحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن پی پی 4، چوہدری طاہر خان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک، چوہدری محمد افضل، راجہ ثاقب جمیل، ماسٹر آصف محمود ناظم تحریک منہاج القرآن، چوہدری عابد حسین، ظہیر احمد اور رفاقت حسین شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ قاری محمد اکرم کی زیر نگرانی مدرسہ انوار مدینہ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top