ایبٹ آباد: ایم ایس ایم کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی

مورخہ: 26 مارچ 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ ریلی گورنمنٹ کالج سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد طاہر القادری کی امامت میں کھڑی ہونے والی نماز انقلاب میں ہم صف اول میں ہوں گے اور ملک سے اس ظالم اور فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ طلبہ کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور جب تک انقلاب کے مراحل میں طلبا ساتھ نہ ہوں تو کوئی قوم انقلاب کی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کے مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کا ہر جوان انقلاب کے ہر مرحلے میں قربانی و جانثاری کی نئی داستاں رقم کرے گا اور تاریخ ایم ایس ایم کے انقلابی سفر کو سنہرے حروف میں لکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top