مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کا دورہ چکوال

مورخہ: 26 مارچ 2014ء

چکوال () تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، پنڈی ڈویژن کے کوآرڈینٹر ملک مظفر اعوان، مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جاوید اصغر ججہ اور صلاح الدین نے گذشتہ روز چکوال کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر تحصیل چکوال کی 30 یونین کونسل کے ناظمین بھی موجود تھے۔ تحصیلی صدر حافظ محمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور محمد احسان سنی نے یونین کونسل اور یونٹ کی تنظیمات کی رپورٹ پیش کی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام کو مزیذ تیز کردیں اور یونٹ سطح کی تنظیمات کو فعال بنائیں تاکہ ایک کروڑ نمازیوں کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جاسکے۔ اس مو قع پر حاجی عبدالغفور شیخ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی محمد صابر، حاجی مزمل عباس، غلام رضا اعوان اور توقیر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ آخر میں جاوید اصغر ججہ مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور صلاح الدین نے منہاج القرآن یوتھ لیگ چکوال کے عہدیداران طارق محمود، محمد قاسم اور حافظ قیصر منیر سے میٹنگ کی اور انہیں ٹارگٹس دیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top