دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہ درود وسلام

مورخہ: 29 مارچ 2014ء

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہِ درود وسلام کی محفل کامران رشید پپو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید محمود نے حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ انقلاب ہمارا سیاسی نعرہ نہیں ہے ہمارا جینا اور مرنا نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہے جسکی جدوجہد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔ انقلاب خواہشوں اور صرف نعروں سے نہیں آیا کرتے بلکہ اس کے لئے عملی جدوجہد اور قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ قوم انقلاب کی آرزو تو رکھتی ہے مگر انقلاب کے تقاضے پورے کرنے سے اجتناب کرتی ہے۔

اس موقع پر راجہ ثاقب جمیل ناظم نشر واشاعت، علامہ قاری آصف محمود ناظم دعوت وتربیت، شفقت نواز، علامہ قاری محمد رمضان، راجہ امیر حسین سابق کونسلر، راجہ محمد افضل، طارق محمود اعوان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب سنایا گیا، بعد ازاں دعائیہ کلمات سے حلقہ درود کا اختتام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top