منہاج ویلفیئر فاؤندیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب آج ہو گی
غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی، انتظامات مکمل
ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی
شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ پروقار اجتماعی تقریب منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ ہمدرد چوک کے وسیع گراؤنڈ میں آج (اتوار) 11:00 بجے ہو گی۔ ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے، ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جاتا ہے۔ آج ہونے والی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ شادیوں کی اس تقریب میں تین مسیحی جوڑے بھی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ انکی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری موجود ہوں گے۔ ایک جوڑے کے ساتھ 50 باراتیوں کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اسطرح مجموعی طور پر تقریباً 1500 سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام ہے۔
تبصرہ