وہاڑی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام تکمیل پاکستان کنونشن

مورخہ: 29 مارچ 2014ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے زیراہتمام حافظ وقار قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کی زیر صدارت بلدیہ ہال وہاڑی میں تکمیل پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر وقار عظیم لودہی ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی، حافظ رضوان ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی اور راؤ الطاف تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی نے خطاب کیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کو پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے جملہ عہدیداران کو شیلڈز دی گئیں۔ علاوہ ازیں تمام ساتھیوں نے حافظ وقار قادری کو بھی بیسٹ کوآرڈینیشن ایوارڈ دیا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top