سکھر: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا تاریخی مندر سادھو بیلا کا وزٹ

مورخہ: 28 مارچ 2014ء

سکھر میں ہندوؤں کے تاریخی مندر سادھو بیلا مندر کا سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل و ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے وزٹ کیا۔ سکھر پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریجنل ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور ہندو ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ سادھو بیلا مندر دریائے سندھ کے وسط میں پہنچنے پر مندر کے کیئر ٹیکر کرشن شرما اور پجاری کشور کمار نے استقبال کیا۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریجنل ایڈمنسٹریٹر ندیم گوریجو، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سعید قریشی بھی ہمراہ تھے۔ مندر کے مختلف حصوں کا وزٹ کرنے اور خاص طور پر نئے تعمیراتی بلاک کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر پجاری اور کیئر ٹیکر نے مندر کے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تاریخی لائبریری کے وزٹ کے بعد ڈائریکٹر انٹرفیتھ و ممبر متروکہ بورڈ ETPA نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوؤں راہنماؤں اور مندر کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی اور انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزادی ہے۔ ان کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ کرنا ہمارا آئینی، قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ تمام مذہبی اقلیتیں ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں تمام معاشرتی حقوق یکساں طور پر حاصل ہیں۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top