سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو (سپین) کا خود مختار علاقہ لاریوخا کی مقامی پارلیمنٹ کا دورہ

مورخہ: 24 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے زیر اہتمام 27 مارچ 2014ء بروزجمعرات سپین کے خود مختار علاقہ لاریوخا (La-Rioja) کی مقامی پارلیمنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن لوگرونیو کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر میاں عبدالمنان کی قیادت میں منہاج القرآن کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تو پارلیمنٹ کی سیکرٹری MariaRincon نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ کے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔ وفد کے اراکین نے پارلیمنٹ کے صدر (یعنی سپیکر)Jose Ignacio سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مہمانوں کو ہاؤس کا تفصیلی کا دورہ کرواتے ہوئے پارلیمنٹ کے موجودہ ممبران اور ان کی سیاسی جماعتوں کے متعلق معلومات دیں اور انہیں ایوان میں مشاورت اور اجلاسوں کا طریقہ کار بھی بتایا۔ انہوں نے وفد میں شامل مختلف افراد کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لوگرونیو کے ناظم نشرواشاعت غلام مجتبیٰ اندلسی نے پارلیمنٹ کے صدر Jose Ignacio کو منہاج القرآن لوگرونیو کی مقامی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سرگرمیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کسی بھی پاکستانی تنظیم کے ممبران کی طرف سے مقامی پارلیمنٹ کا یہ پہلا دورہ تھا۔ پارلیمنٹ کا دورہ کرنے والے وفد میں منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر میاں عبدالمنان کے علاوہ ناظم نشرواشاعت غلام مجتبیٰ اندلسی، صدر منہاج تدفین کمیٹی حاجی غلام رسول، صدر منہاج یوتھ لیگ شاداب بشیر ساہی، سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد عثمان، شوکت حیات گل، محمد باسط، محمدشمریز، طارق محمود اور منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے دیگر نوجوان شامل تھے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top