ساؤتھ کوریا: صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران کا تنظیمی دورہ

مورخہ: 22 مارچ 2014ء

منہاج ایشیئن کونسل کے صدرعلی عمران نے 22 مارچ 2014 کو ساؤتھ کوریا کا تنظیمی دورہ کیا اور ملکی و علاقائی عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہاینگ سٹی، تھیگو اور پوسان سٹی کی تنظیمات اور عہدیداران شامل تھے۔

اجلاس میں ہایانگ اسلامک سنٹر کی تنظیم نو بھی کی گئی جبکہ علی عمران نے تھیگو اور پوسان سٹی سمیت تمام ذیلی تنظیمات کو15 اپریل تک تنظیم نو کر کے تفصیلات مرکز بھجوانے کا ٹارگٹ دیا۔اس خوشگوار موقع پرساؤتھ کوریا کے صدر، منہاج القرآن ہایانگ کے سینیئر ساتھی تبسم علی ارباب، افرازبٹ، ارشد محمود، فرمان علی سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے۔ علی عمران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اذان کے بعد نمازکی تیاری کے لئے سب ساتھیوں کو اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور بنانا ہے تو پھر شیخ الاسلام کی آواز انقلاب پر لبیک کہنا ہوگا۔

رپورٹ: ناصر حسین اعوان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top