فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

مورخہ: 30 مارچ 2014ء

مورخہ 30 مارچ 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف تاریخی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، صوبائی صدر بشارت عزیز جسپال، امیر تحریک منہاج القرآن سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا طاہر سلیم خاں، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر، میاں انعام الرحیم صدر ٹریڈرز ونگ PAT، پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد آصف رضا، مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر نورانی، عابد قمر نورانی، ہارون الرشید ایڈووکیٹ، حاجی امین القادری، ملک عامر اقبال قادری، عامر حسین مصطفوی، علامہ عزیز الحسن اعوان، پروفیسر سیدہ کلثوم اختر اور باجی فاطمہ سجاد نے کی۔

ریلی میں شریک ہزاروں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم پور نواز گنڈا پور نے کہا کہ فیصل آباد کے مزدور، کسان اور تاجروں نے ریلی میں شریک ہو کر آج فیصلہ دے دیا کہ شہر فیصل آباد پاکستان عوامی تحریک کا گڑھ ہے۔ مصطفوی انقلاب کا راستہ اب دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اب سالوں کی نہیں چند مہینوں کی بات ہے کہ پاکستان میں موجود کرپٹ انتخابی نظام سمندر برد کر دیا جائے گا۔ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے بدمست حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں کہ پاکستان کا مزدور اب جاگ چکا ہے جو اپنے حقوق ان ظالم حکمرانوں سے مانگے گا نہیں بلکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں چھین لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس یزیدی ظالمانہ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک پورے پاکستان کے گلی کوچوں میں رائے عامہ ہموار کر رہی ہے۔ پورے پاکستان سے لاکھوں پاکستانی کرپٹ جماعتوں کو چھوڑ کر لشکر در لشکر، گروہ در گروہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، وزیر وں، مشیروں، ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کے گھروں، ملوں فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھی بن چکے ہیں۔ وقت آنے والا ہے کہ اب یہ انقلابی بغاوت ان کے گھروں، فیکٹریوں، ملوں، کارخانوں سے اُٹھے گی۔

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ میں پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے تمام عہدیداران کو اس شاندار تاریخی نظام بدلو ریلی نکالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کی ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ شہر فیصل آباد ڈاکٹر طاہر القادری کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید ہدایت رسول قادری، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے بعد شرکائے ریلی پورے فیصل آباد کے گلی کوچوں میں پھیل جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ایک ایک شخص تک پہنچا دیں کہ پاکستان میں تبدیلی انتخابات سے نہیں بلکہ انقلاب سے آئے گی۔

پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے صدر محمد آصف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان عوامی تحریک کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ پاکستان کا کرپٹ نظام بدلنے کے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

رپورٹ: غلام محمد قادری
سیکرٹری اطلاعات

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top