منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ منہاجین قافلہ انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ آج کے لٹیرے حکمران ’’یاجوج ماجوج ‘‘ہیں جو غریب عوام کے حقوق کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادر ی قوم کے مسیحا بن چکے ہیں، قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلاب کی کال کی منتظر ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد انقلاب کی کال دیں گے اور غریب عوام کا مقدر بدل کر رکھ دیا جائے گا۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاجین فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک عمر ریاض عباسی کو ٹی وی ٹاک شوز میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان کے غریب عوام کے موقف کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرنے اور عوامی تحریک کے مخالفین کے دانت کھٹے کرنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شیلڈ بھی دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ منہاجین قافلہ انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ منہاج یونیورسٹی سے فارغ ا لتحصیل طلباء ’’منہاجینز‘‘ معاشرے میں اپنے اپنے شعبے میں بہترین نمونہ بن کر ثابت کر دیں کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد ہیں۔ شیخ الاسلام کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ ہمیں چاہیے کہ شیخ الاسلام کے ویژن کو عام کرنے اور انقلابی پیغام کو ہر فرد تک پہچانے کے لئے دن رات ایک کر دیں۔

اس موقع پر صدر مرکزی منہاجینز فورم رانا محمد ادریس، ناظم غلام مرتضی علوی، عمر ریاض عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی صدر دارالافتاء اور شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کو ان کی خدمات پر زبردست خرا ج تحسین پیش کیا گیا اور منہاجین کی جانب سے تحفے تحائف اور عمرے کا ٹکٹ بھی تحفے میں دیاگیا۔ آخر میں منہاجین فورم کے مختلف شعبوں کے عہدیداران کا بھی چناؤ کیاگیا۔ جس کے مطابق عبدالستار منہاجین کو ناظم منہاج انٹرنیٹ بیورو، عمر ریاض عباسی کو صدر منہاجین میڈیا فورم، ساجد محمود کو سینئر نائب صدر فیڈرل منہاجین فورم، حفیظ کیانی کو نائب صدر فیڈرل منہاجین فورم اور دیگر کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں اور ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاجینز کو مصطفوی انقلاب کے لئے تیاریاں تیزکرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین آزاد، ناصر محمود صدیقی، جواد حامد، غلام ربانی تیمور، حافظ محمد اقبال اعظم، علامہ مدثر اعوان، سرور صدیق، شوکت اعوان، عباس نقشبندی کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے 350 سے زائد منہاجینز نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top