لودہراں: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، نجکاری اور دہشت گردی کی خلاف پرامن احتجاجی ریلی

لودہراں( ) پاکستانی قوم خودکشیاں کر رہی ہے اور عیاش حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ قوم سے کئے گئے وعدے حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے ہیں۔ قوم ان بے ضمیر حکمرانوں کو دفن کرنے کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جھوٹے کاغذی لیڈروں کی حیثیت کو بے نقاب کر کے ان کی سیاسی موت کا سامان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی غیرت کے سوداگر حکمرانوں نے پوری دنیا سے بھیک مانگنے کا مکروہ دھندہ شروع کیا ہوا ہے جسے دلفریب نام دے کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ان لیڈروں کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے غریب پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ 2 فیصد طبقہ 98 فیصد پر بلا شرکت غیرے حاکم ہے، مقامی سیاست پر اندھے اور بہرے قابض ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کرپٹ نظام کا حصہ بن کر عوام کی امیدوں کا چراغ گل کر چکے ہیں۔ مگر ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو مایوسی سے نکال کر ان کے چہروں پر حقیقی خوشی لائیں گے۔

اس موقع پر ملتان ڈویژن کے زونل ناظم مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند خاندانوں کی حکمرانی کے دن اب گنے جا چکے ہیں اب پاکستان کی مظلوم عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ اب ان ظالم حکمرانوں کے تخت سلطنت کو پاش پاش کر دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ پنجاب کے آرگنائزر ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ جب تک عوام خود انقلاب کے لئے نہیں اٹھیں گے اس وقت تک خالی قیادت کچھ نہیں کر سکتی۔ اکیلے اکیلے سراپا احتجاج بننے کی بجائے پاکستان عوامی تحریک کی چھتری تلے اکٹھے ہوں تاکہ اہل قیادت اس کرپٹ نظام کا خاتمہ کر سکے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر ظفر آفتاب بھٹی نے کہا کہ آج کی احتجاجی ریلی سرزمین لودہراں کے محروم طبقات کی نمائندہ ریلی ہے جس میں شرکت کرنے والے مزدورں، محنت کشوں، کسانوں، ماؤں اور بہنوں کی شرکت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اپنی مرکزی قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اہل لودہراں ڈاکٹر طاہرالقادری کی اذان انقلاب پر بھرپور لبیک کہتے ہوئے تیار ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر شیخ دلدار نے کہا کہ یہ ظالم نظام پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ ہے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہیں گے اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف بھرپور جنگ مل کر کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کی عظیم الشان ریلی کا آغاز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے ہوا اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی غوثیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ہزاروں خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء سارے راستے پر پرامن رہے اور انقلابی ترانوں پر جھومتے رہے۔ جبکہ پولیس کے اہلکارکی کثیر تعداد تمام راستوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے۔ ریلی کی قیادت سردار شاکر مزاری، مفتی ارشاد حسین سعیدی، ڈاکٹر زبیر اے خان، راؤ عارف رضوی، ظفرآفتاب بھٹی، اسلم حماد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، راؤ اسحاق، کسان اتحاد کے ضلعی صدر شیخ دلدار، شیخ حامد، علامہ نصیر بابر، چوہدری عبدالغفار سنبل نے کی، جبکہ خصوصی شرکت، فلک شیر وگن، حامد علی خان، ملک فیض بخش آرائیں، منظور خان بلوچ، رانا اشرف علی، فوجی اعجاز، یوسف چنڑ، منیر خان، ملک مصطفی، حنیف شاہ، رانا مختار احمد، چوہدری راشد، خواجہ قاسم، رانا عبدالستار، مہر رمضان ورک، ملک سلطان آرائیں، قاری رمضان، قاری اللہ دتہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے تمام فورمز کے کارکنان و عہدیداران نے کی۔ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مرزا سلیم اختر، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری پریس کلب کے صدر راؤ عامر محمود، سینئر صحافی مجید ناشاد، ندیم شہزاد، شیخ معراج، افضل لودھی، رانا شاکر محمود، رانا ظہور احمد، عمران ریحان عرفان ریحان، اظہر بخاری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ آخر میں راو اسحق نے ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top