گوجر خان: منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات

مورخہ: 27 مارچ 2014ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مُسلم گوجر خان میں 27 مارچ 2014ء بروز جمعرات کو سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی صدر تحریکِ منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد اور ناظم منہاج القرآن گوجر خان چوہدری ریاست قادری تھے۔ اس کے علاوہ معززینِ علاقہ اور مقامی افراد اور طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا مجموعی طور پر رزلٹ 100%رہا۔ پوزیشن لینے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

چیف ایگزیکٹو منہاج اسلامک سنٹر حاجی محمد منیر چوہدری، وائس چیف ایگزیکٹو مسز ڈاکٹر ذکیہ اسد، عابد حسین (فرانس)، مس ثمینہ، مسز رخسانہ اور پرنسپل پروفیسر اظہر زاہد نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

مہمانِ خصوصی صدر تحریکِ منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر واجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن کی یہ خصو صیت ہے کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تمام سکولز میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو حبِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سکھائے اور انہوں نے اساتذہ کے لیے فی ٹیچر 1000 روپے انعام کا علان کیا۔

صدر منہاج ویلفیئر فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان محمد نعیم چوہدری نے فرانس سے ٹیلیفون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یتیم اور غریب بچوں کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان کیا اور نئے داخلہ جات پر طلباء و طالبات کے لیے کتابیں اور یونیفارم فری دینے کا علان کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کی تاحیات ممبر شپ حاصل کرنے والے لائف ممبرز میں اسناد تقسیم کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: سیکرٹری MICMM

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top