بزم قادریہ کے زیراہتمام سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات امن و محبت سیمینار آج ہو گا

ڈاکٹر حسن محی الدین القادری تعلیمات صوفیاء کی روشنی میں دہشت گردی کے خاتمے کے موضوع پر خطاب کریں گے

بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام "سیدنا شیخ عبد القادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات امن و محبت" کے عنوان سے سیمینار آج (بدھ) مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ ایم ماڈل ٹاؤ ن لاہور میں ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری تعلیمات صوفیاء کی روشنی میں دہشت گردی کے خاتمے کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ سیمینار میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور دانشور حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top