لندن: قیدیوں کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی تحقیق پر مبنی لٹریچر کی فراہمی پر جیل حکام کا اظہار تشکر

برمنگھم (پ ر) منہاج القرآن کے زیرانتظام منہاج دعوہ پروجیکٹ کو ایچ ایم جیل برمنگھم کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی دینی علمی ضروریات کی فراہمی کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے، منہاج القرآن دعوہ پروجیکٹ کی ٹیم گذشتہ کچھ عرصہ سے برمنگھم کی جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کی اخلاقی و دینی تعلیم و تربیت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اردو و انگلش کتب اور خطابات کی آڈیو اور ویڈیوز بڑی تعداد میں فراہم کر رہی ہے جس سے قیدیوں کی قابل ذکر تعداد فوائد حاصل کر رہی ہے جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں کتابوں کے مطالعہ کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر منہاج القرآن دعوہ پروجیکٹ کے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام کو دیگر جیلوں تک بھی پھیلایا جائے گا برمنگھم جیل کے امام اعجاز احمد شامی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تحریریں اسلام کے محبت بھرے اور برداشت و رواداری سے بھر پور ہیں جو پڑھنے والے کے دل و دماغ کو روشن و منور کرتی جاتیں ہیں۔ جیل میں قید و بندلوگوں کی زندگیوں میں منہاج دعوہ پروجیکٹ کی انوکھی سرگرمیوں سے اخلاقی و روحانی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

منہاج دعوہ پروجیکٹ کے ارشد عزیز نے کہا ہے کہ ان کی کوششیں محض اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہیں اور وہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی دی ہوئی تربیت کے مطابق معاشرے کے بد قسمت افراد کو واپس مثبت زندگی گذارنے کی جانب راغب کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top