پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 30 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کی تمام تحصیلوں کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اہم اجلاس تحصیل دفتر منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ناظم رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔ اجلاس کے موقع پر تمام تحصیلات کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے اپنی اپنی تحصیل کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر رانا غلام مصطفی فریدی ڈسٹرکٹ ناظم، امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور سرپرست تحریک رانا منظور علی نے تمام عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا اور یونین کونسلز کی سطح پر یونٹ سازی و مصطفوی کارکنان کے ٹارگٹس کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ناظم دعوت و تربیت TMQ تحصیل پاکپتن شریف محمد اکرم طاہر منہاجین کے والد محترم کیلئے خصوصی طور پر دُعائے مغفرت کی گئی جو کچھ دن قبل وفات پا گئے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top