اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام استحکام پاکستان سیمینار
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اگلا سال انقلاب کا سال ہوگا اور ان شاء اللہ پوری دنیا پرامن انقلاب کا منظر دیکھے گی۔ موجودہ فرسودہ کرپٹ نظام کی پیداوار حکومت نے عوام کو سوائے مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، مرکزی رہنما مشتاق احمد سندھو، ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک خالد محمود، تحصیل صدر مرزا محمد ابراہیم، کوآرڈینیٹر یوتھ عبدالکریم کمیانہ، حافظ شعیب حسن اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شیخ گلفام علی نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک عوام کو کوئی خوشحالی نصیب نہیں ہوئی۔ بجلی گیس کے نرخوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ محنت مزدوری کرنے والا شخص بجلی اور گیس کے بل ہی پورے نہیں کر سکتا ہے۔ مہنگائی نے وہ ریکارڈ قائم کیے جو پہلے کبھی نہ تھے۔ ان حکمرانوں کو پاکستانی قوم ہی لے کر آئی ہے۔ کوئی باہر سے عوام نہیں لے کر آئی، قائد انقلاب نے 11 مئی سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام کے ذریعے تبدیلی ممکن نہیں، لیکن تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے دیکھ لیا کہ کیا ہوا، آج عوام مہنگائی، دہشت گردی کی چکی میں پسے جا رہے ہیں اب صرف مصطفوی انقلاب ہی موجودہ نظام سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے، اس لئے پوری قوم کو ظالموں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔
تبصرہ