پاکستان: سید محمد جمیل شاہ کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے بانی عہدیدار اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ نے مورخہ 6 اپریل 2104 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انہوں نے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا اور سٹاف ممبران سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کے دوران سید محمد جمیل شاہ نے دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دیئے فتویٰ کی گریس زبان میں ٹرانسلیشن پیش کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس عظیم کاوش اور گذشتہ دنوں یونانی صدر سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے لوث خدمات پر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ سید محمد جمیل شاہ نے ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک سے بھی ملاقات کی اور یونان کے تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

سید محمد جمیل شاہ نے اپنے دورہ مرکزی سیکرٹریٹ بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش اور بیت الزھرہ کا وزٹ بھی کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top