حکمران تحفظ پاکستان کی آرڈیننس کی آڑ میں تحفظ حکمران آرڈیننس کا نفاذ چاہتے ہیں۔ سردار منصور خان

ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن سے پہلے بتا دیا تھا کہ آنے والے حکمران عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیں گے
پاکستان عوامی تحریک اس کالے قانون کو مسترد کرتی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے تحفظ پاکستان آرڈیننس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آرڈیننس منظور ہوگیا تو یہ حکومت کا سیاہ ترین کارنامہ ہوگا۔ حکمران تحفظ پاکستان کی آرڈیننس کی آڑ میں تحفظ حکمران آرڈیننس کا نفاذ چاہتے ہیں تاکہ عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا جائے اور حکمران جو چاہیں کریں کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ پاکستان عوامی تحریک اس کالے قانون کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن سے پہلے بتا دیا تھا کہ آنے والے حکمران عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ آج تحفظ پاکستان کے نام پر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جمہوریت کے دعویدار حکمران عوام کو جمہوری حق سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں جو کہ عوام کے حقوق غصب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مصطفوی انقلاب میں مضمر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top