لاہور: رہبر معظم اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین تقریب المذاہب الاسلامی کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

رہبر معظم اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین تقریب المذاہب الاسلامی آغائی آیۃ اللہ محمود محمدی عراقی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ اس موقع پر معزز مہمان کے ہمراہ ڈاکٹر تقی صادقی کلچرل قونصل جنرل اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرنگ ایران لاہور محترم آغا اکبر برخورداری تھے۔ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پہنچنے پر انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد خان قادری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات بالخصوص سیل سنٹر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف دیکھیں، بعد ازاں گوشہ درود کا وزٹ کیا جہاں علامہ افتخار الحسن چشتی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ منارۃ السلام کی عالیشان عمارت کے اندرونی حصے دیکھ کر مہمانوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور تشکر کے طور پر نوافل بھی ادا کیے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کے موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آیۃ اللہ عراقی سے تفصیلی ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمگیر سطح پر قیام امن، اتحاد امت، غلبہ دین اور علمی و مجددانہ خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علمی اور تعلیمی سطح پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مخصوص تصانیف تحفہ کے طور پر معزز مہمان کو پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top